مرکزی جمعیت اہلحدیث آج یوم دعا منائے گی

مرکزی جمعیت اہلحدیث آج یوم دعا منائے گی

لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج بروز جمعة المبارک ”یوم دُعا“ کے طور پر منائے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کی مساجد میں میانمار کے مسلمانوں کو بدھ مشرکوں کے ظلم سے نجات کے لےے خصوصی دُعائیں مانگی جائیں گی اور علمائے کرام خطبہ جمعہ میں ان مظالم اور عالمی برادری کے خاموش تماشائی بننے پر شدید احتجاج کریں گے۔ صوبائی امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد اور قائم مقام صوبائی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالرزاق فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی چمپیئن عالمی برادری نے اہل اسلام پر ہونے والے مظالم پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1