جدید موبائل سیٹوں کی عیدی ضلعی افسران کی موجیں ، کروڑوں مالیت کے پرانے سیٹ ٹھیک نہ کرائے جاسکے

جدید موبائل سیٹوں کی عیدی ضلعی افسران کی موجیں ، کروڑوں مالیت کے پرانے سیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال) ضلعی حکومت نے ٹاﺅنوں اور ڈسٹرکٹ افسروں سے رابطے آسان بنانے کے لئے کروڑوں روپے مالیت کے دیئے گئے واکی ٹاکی وائرلیس سیٹ ٹھیک کرانے کی بجائے افسروں کو نئے مگر مہنگے اور جدید ترین موبائل سیٹ عیدی تحفے کے طور پر دے دیئے ہیں اس موبائل سیٹ کی مارکیٹ قیمت 25000 روپے ہے جو ٹاﺅنوں کے افسروں کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسروں، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسروں کو دیئے گئے ہیں سیٹ کے ساتھ ساتھ ہر افسر کو خصوصی نمبر بھی دیاگیا ہے یہ سیٹ ایک مخصوص کمپنی جس کا نام HTC بتایا گیا ہے کے بنے ہوئے ہیں اسے افسروں میں تقسیم کرنے کا ٹاسک کوارڈنیشن آفیسر طارق زمان کو سونپا گیا جنہوں نے پوری ایمانداری سے تمام افسروں کو یہ سیٹ بطور عیدی تحفہ فراہم کردیئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ قبل ازیں آسان رابطہ کے لئے لاہور بھر کے ضلعی حکومت کے ماتحت ٹاﺅنوں اور محکموں کے افسروں کو 10 ہزار سے زائد وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے دیئے گئے جن کی اکثریت خراب یا چوری ہوچکی ہے کروڑوں روپے ان واکی ٹاکی سیٹوں میں تباہ کرنے کا حساب لینے کی بجائے ضلعی حکومت نے اپنے تمام افسروں کو HTC موبائل سیٹ عید کے تحفے کے طور پر دے دیئے ہیں افسروں کا کہنا ہے کہ سیٹ تو مل گئے ہیں مگر آواز زیادہ تر آتی ہی نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکی سیٹ ٹھیک کرالئے جاتے تو یہ جو HTC موبائل کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں مزید اس سے بچا جاسکتا تھا یہ سیٹ ٹاﺅن موبائل آفیسرز کے علاوہ ٹاﺅن آفیسر ریگویشن پلاننگ، آئی اینڈ ایس کے علاوہ ضلعی حکومت کے تمام ڈسٹرکٹ آفیسرز اور خصوصاً پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی دیئے گئے ہیں۔