پرویزالٰہی کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، پنجاب حکومت کی’ شکایت‘ لگائی

پرویزالٰہی کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، پنجاب حکومت کی’ شکایت‘ لگائی
پرویزالٰہی کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، پنجاب حکومت کی’ شکایت‘ لگائی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ق کے وفاقی وزراءاور ارکان اسمبلی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور پنجاب حکومت کی ”شکایت “لگائی۔

گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مسلم لیگ ق کے وفاقی وزراءاور ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز نہ دینے اور ملک میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرانے کے سلسلے میں تاخیر کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے نائب کو یقین دہانی کرائی کے تمام ارکان کو ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز بھی دیئے جائیں گے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں