مستونگ میں تین نیٹو ٹینکرز جلا دیئے گئے

مستونگ میں تین نیٹو ٹینکرز جلا دیئے گئے
مستونگ میں تین نیٹو ٹینکرز جلا دیئے گئے

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نامعلوم افراد نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نیٹو کو سپلائی فراہم کرنے والے تین آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ لیویز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے ٹینکرز پر فائرنگ بھی کی تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کے بعد بلوچستان میں نیٹو ٹینکرز پر پہلا جبکہ مجموعی طور پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں نیٹو ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید : قومی