مفاہمتی روڈ میپ کے لیے افغان امن جرگہ پاکستان کادورہ کرے گا

مفاہمتی روڈ میپ کے لیے افغان امن جرگہ پاکستان کادورہ کرے گا
مفاہمتی روڈ میپ کے لیے افغان امن جرگہ پاکستان کادورہ کرے گا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان امن جرگے کا وفد آٹھ اگست سے پاکستان کا دورہ کرے گا جس کی سربراہی صلاح الدین ربانی کریں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق دورے میں وفد مفاہمتی عمل کا مکمل روڈ میپ پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اپنے دورہ افغانستان میں روڈ میپ کا معاملہ اٹھایا تھا اور پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ امن جرگہ مکمل روڈ میپ لے کر پاکستان کا دورہ کرے ۔

مزید : بین الاقوامی