برطانیہ میں بیٹی قتل کرنے والے میاں بیوی کوپچیس پچیس سال قید

برطانیہ میں بیٹی قتل کرنے والے میاں بیوی کوپچیس پچیس سال قید
برطانیہ میں بیٹی قتل کرنے والے میاں بیوی کوپچیس پچیس سال قید

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی عدالت نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے 52 سالہ افتخار احمد نے اپنی اہلیہ فرزانہ کے ساتھ مل کر 2003ءمیں مغربی طرز زندگی نے پر اپنی 17 سالہ بیٹی شفیلہ کو قتل کر دیا تھا۔ والدین کا کہنا تھا کہ وہ خاندان کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔ اس معاملے پر کئی بار والدین اور بیٹی کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی لیکن شفیلہ نے ان کی ایک نہ مانی جس کے بعد تنگ آ کر اس کے منہ پر پلاسٹک بیگ چڑھا کر اسے قتل کر دیا اور اپنے بچوں کو لے کر دوسرے علاقے میں منتقل ہو گئے۔ شفیلہ کے یوں اچانک غائب ہو جانے پر اس کے سکول نے پولیس کو اطلاع کر دی جس نے اس کے والدین کی نگرانی شروع کر دی اور پتہ چلنے پر انہیں گرفتار کر کے عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی۔ عدالت نے میاں بیوی کو 25,25 سال قید کی سزا سنائی۔

مزید : بین الاقوامی