عراق ، دھماکوں اور جھڑپوں میں 56ہلاک ، 44زخمی

عراق ، دھماکوں اور جھڑپوں میں 56ہلاک ، 44زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                بغداد(آن لائن ) عراق میں فورسز اور داعش کے جنگجوﺅں میں جاری جھڑپوں اور 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں17عراقی فوجیوں اور23 باغیوں سمیت 56 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگجوو¿ں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 17 عراقی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جھڑپ میں داعش کے 23 جنگجو بھی مارے گئے، جھڑپیں دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے جرف الشکر میں ہوئیں۔ دریں اثنا 5 بم دھماکوں میں مزید 16 افراد ہلاک اور44 زخمی ہوگئے۔ صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ بغداد کے وسطی علاقے کھولانی میں شیعہ مسجد کے قریب 3 بم دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔بغداد کے جنوبی علاقے مدین میں ایک اور دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ عراق میں جولائی کے دوران پرتشدد واقعات کے دوران1600 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 1401 شہری، 185 فوجی اور 83 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ داعش کے جنگجوﺅں نے شریعت کے نفاذکیلیے زنانہ فوج تیار کر لی ہے۔ امریکا نے عراق کو 5 ہزار ہیل فائر میزائل فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیاہے، جدید ترین ہتھیار باغیوں کیخلاف استعمال ہونگے۔

مزید :

عالمی منظر -