نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ نے قیدیوں پر تشددکیا،اوباما کا اعتراف

نائن الیون حملوں کے بعد امریکہ نے قیدیوں پر تشددکیا،اوباما کا اعتراف

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر براک اوباما نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا دفاع کیا ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ 9/11 کے بعد امریکہ نے قیدیوں کو ٹارچر کیا ہے۔ان کا یہ بیان امریکی سینیٹ کی رپورٹ سے قبل آیا ہے یہ رپورٹ سی آئی اے کے تفتیشی پروگرام پر مبنی ہے۔اوباما نے کہاکہ ہم نے بعض اشخاص کو ٹارچر کیا ہے۔ ہم نے بعض ایسی چیزیں کی ہیں جو ہمارے اقدار کے منافی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سی آئی اے سربراہ برنن کو ان کا مکمل اعتماد حاصل ہے ہر چند کہ انھوں نے یہ تسلیم کیا کہ تفتیش کے دوران ایجنسی نے سینیٹ کے کمپیوٹرز کی تلاشی لی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...