چین ، دھات کی فیکؑڑی میں دھماکہ ، 65ہلاک ،120زخمی

چین ، دھات کی فیکؑڑی میں دھماکہ ، 65ہلاک ،120زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          بیجنگ(این این آئی)چین کے مشرقی علاقے میں قائم ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں65افراد ہلاک اور120زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعد امدادی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ادھر حکام دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ہفتہ کو ملک کے مشرق میں واقع صنعتی صوبے جیانگسو کے کنشان شہر کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں سامنے آئیں،یہ دھماکہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 37 منٹ پر ایک کار پولیشنگ ورکشاپ میں ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہاں 200 سے زیادہ افراد موجود تھے۔ اس فیکٹری میں دھات کا کام ہوتا تھا اور اس میں بیرونی سرمایہ کاری بھی ہوئی ہے،حکام دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آن لائن جاری تصاویر میں کئی لوگوں کو جلے ہوئے کپڑوں میں فیکٹری کے باہر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے عقب میں فیکٹری سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ چین کی فیکٹریوں میں اس قسم کے حادثے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں حفاظت کے میعار کو برقرار رکھنے میں عموما بے احتیاطی برتی جاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -