انڈونیشیا ، دو کشتیاں ڈوبنے سے 31ہلاک ،13لاپتہ

انڈونیشیا ، دو کشتیاں ڈوبنے سے 31ہلاک ،13لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     جکارتا(این این آئی)انڈونیشیا میں دوکشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت31افرادہلاک اور13لاپتہ ہوگئے جبکہ 26افرادکو زندہ بچالیاگیا،لاپتہ ہونے والے افرادکی تلاش جاری ہے ،حادثات اوولوڈنگ کے باعث پیش آئے،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعات گزشتہ روز جزیرہ بالی کے قریب سمندرمیں پیش آئے ،حکام کے مطابق ریسیکیوذرائع کے مطابق انہوں نے 26افرادکو زندہ بچالیا ہے ،ان کے مطابق حادثات اوولوڈنگ کے باعث پیش آئے،آخری اطلاعات تک چھ بچوں سمیت 31افراد ہلاک اور13 لاپتاتھے جبکہ لاپتہ افرادکی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -