مقبوضہ کشمیر مسلم لیگ کا بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار

مقبوضہ کشمیر مسلم لیگ کا بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر ...

سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر مسلم لیگ نے بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ لیگ ترجمان نے انتظامیہ کی طرف سے اہربل میں ایک پرامن جلوس پر فائرنگ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے حربوں سے تحریک آزادی جموں کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ترجمان نے مسلم لیگ کے صدر ضلع کولگام سجاد ایوبی ، ظہور احمد کنہ اور معراج الدین بنگرﺅ کو گرفتار کرنے اور انہیں پولیس تھانوں میں مقید بنانے کی بھی مذمت کی ۔ انہوںنے کپوارہ جیل میں نظر بند جاوید احمد ڈار اور عاشق حسین کے بگڑتے صحت پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا۔

مزید : عالمی منظر