نیٹو نے یوکرائنی فوج کی جانب سے باغیوں کیخلاف بیلسٹک میزائل استعمال کرنے کی تصدیق کردی

نیٹو نے یوکرائنی فوج کی جانب سے باغیوں کیخلاف بیلسٹک میزائل استعمال کرنے کی ...

برسلز(آن لائن) نیٹو نے یوکرائنی فوج کی جانب سے باغیوں کیخلاف بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر کے ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے امریکی میڈیا کی رپورٹیں درست ہیں کہ یوکرائنی فوج نے ملک کے مشرقی علاقے میں باغیوں کیخلاف بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس نے اس حوالے سے جو معلومات حاصل کی ہیں ان کی روشنی میں بھی یہ واضح ہورہا ہے کہ یوکرائنی فوج نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر