مسلمانوں اورسکھوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کا مرکزی ملزم گرفتار

مسلمانوں اورسکھوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کا مرکزی ملزم گرفتار

سہارنپور(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلمانوں اورسکھوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کا مرکزی ملزم گرفتارکر لیا گیا جبکہ ہنگاموں کے بعد سے علاقے میں اب تک کرفیو نافذ ہے، بھارتی میڈیاکے مطابق زمین کے معاملے پرہونے والے ہنگاموں میں پانچ افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ہنگاموں کے بعد سے علاقے میں اب تک کرفیو نافذ ہے۔

مزید : عالمی منظر