آئی سی سی کا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی نئی ٹیموں کو تربیت دینے کا اعلان

آئی سی سی کا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنیوالی نئی ٹیموں کو تربیت دینے کا ...


دبئی (اے این این ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ 2015کے کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیمیں ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں تربیت حاصل کریں گی ۔ اس سلسلے میں وہ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ان ممالک کا دورہ کریں گی جہاں ان کو تربیت فراہم کرنے کے لئے آئی سی سی مدد فراہم کرے گی ۔ اگلے برس 14 فروری سے 29 مارچ تک کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے افغانستان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور یو اے ای ٹیموں کے کوالیفائی کیا ہے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران یہ ٹیمیں ان ممالک کی ڈومسٹک ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دوران ان ممالک کے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سابق کرکٹرز ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے قیمتی مشوروں سے مستعفید کریں گے ۔ خیال رہے کہ 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائیگا ۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی دونوں ممالک کے 14 شہروں کو سونپی گئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...