ورلڈ کپ ٹرافی کی 18سے 28اگست تک برطانیہ میں نمائش ہو گی

ورلڈ کپ ٹرافی کی 18سے 28اگست تک برطانیہ میں نمائش ہو گی

لندن (اے این این )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 2015میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی ٹرافی کی اب برطانےہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ اس سے قبل ٹرافی بنگلہ دےش اور سری لنکا میں پیش کی جا چکی ہے ۔ آئی سی سی کی ویب سائڈ کے مطابق ورلڈ کپ کی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام14 ممالک میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ ٹرافی 18 سے 28 اگست تک برطانیہ میں نمائش کے لئے موجود رہے گی۔ 30 اگست کو سکاٹ لینڈ 2 سے 3 ستمبر تک آئرلینڈ ،11 سے 13 ستمبر تک پاکستان میں نمائش کے لئے لائی جائےگی ۔ 16 ستمبر کو افغانستان جائےگی ۔ 25 سے 27 ستمبر تک جنوبی افریقہ میں رہے گی ۔ 2 اکتوبر کو زمبابوے کا دورے کرے گی ۔ 9 سے 11 اکتوبر تک یو اے ای میں رہے گی ۔ 16 سے 17 اکتوبر تک ویسٹ انڈیز میں رہے گی۔ اس کے بعد 6 نومبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ دسمبر جنوری میں ٹرافی بھارت آئے گی۔ خیال رہے کہ 2015کے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے ممالک کررہے ہیں ۔ اس ورلڈ کپ کا آغاز اگلے برس 14 فروری سے ہوگا جبکہ اختتام 29 مارچ ہوگا۔ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرےگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی