قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ون ڈے اور چار ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 23 اگست، تیسرا 26 اگست جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 28 اگست کو کھیلا جائے گا، چاروں میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 30 اگست، دوسرا 31 اگست، تیسرا 3 ستمبر جبکہ چوتھا 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کےلئے خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 سے 14 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔ دورہ آسٹریلیا کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں ثناءمیر (کپتان)، بسمہ معروف، سیدہ نین عابدی، سدرہ نواز، ندا راشد، جویرہ، اسماویہ، مرینہ اقبال، عالیہ ریاض، کانتا جلیل، سمیعہ صدیقی، ماہم طارق، ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ رابعہ شاہ، ناہید خان، سدرہ امین، انعم امین اور ارم جاوید کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔     

مزید : کھیل اور کھلاڑی