سندیپ شرما انجری کی وجہ سے چیمپئنز لیگ ٹی 20 سے آﺅٹ

سندیپ شرما انجری کی وجہ سے چیمپئنز لیگ ٹی 20 سے آﺅٹ

 نئی دہلی(آئی این پی)کنگز الیون پنجاب کے فاسٹ بالر سندیپ شرما فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئنز لیگ ٹی 20 سے باہر ہوگئے، وہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے۔ کنگز الیون پنجاب کے چیف آپریشن آفیسر فریزر کیسٹلینو کا کہنا ہے کہ سندیپ شرما کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا اس طرح وہ چیمپئنز لیگ کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے باقی کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور ایونٹ کےلئے دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی