کامن ویلتھ گیمزمیںبھارتی ویمنز ہاکی ٹےم کی مایوس کن کارکردگی

کامن ویلتھ گیمزمیںبھارتی ویمنز ہاکی ٹےم کی مایوس کن کارکردگی

گلاسگو(آن لائن) بھارتی خاتون ہاکی ٹیم نے یہاں 20 ویں کامن ویلتھ گیم میں میزبان اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے آخری مقابلہ میں 2-1 کی کامیابی حاصل کی لیکن اس کی مہم کا مایوس کن اختتام ہوا جیسا کہ اسے پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں انوپا برلا اور پونم رانی نے مقابلہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز پر تیزی کے ساتھ دو گول اسکور کئے۔ یہ متواتر دوسرا موقع ہی کہ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں میڈل حاصل کرے بغیر وطن لوٹ رہی ہے۔

 حالانکہ 2002ئ میں جب مانچسٹر میں کامن ویلتھ گیم منعقد کئے گئے تھے وہاں ہندوستانی ٹیم نے چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے مقابلے کے ابتدائی مرحلہ میں دونوں ہی ٹیمیں گول بنانے میں ناکام رہی حالانکہ دونوں ہی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مواقع دستیاب ہوئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...