مصباح الحق ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرکے سازشیں ختم کردیں، نجم سیٹھی

مصباح الحق ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرکے سازشیں ختم کردیں، نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے ازخود سبکدوش ہونے والے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے چارج سنبھالا تو مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کے لیے کھچڑی پک رہی تھی اور میڈیا کے کچھ افراد بھی کپتانی کے لیے اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کے لیے مہم چلارہے تھے تاہم انہوں نے مصباح الحق ورلڈ کپ 2015 تک کپتان مقرر کرکے تمام سازشیں ختم کردیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں نجم سیھٹی نے کہا کہ انہوں نے بورڈ میں غلط کاموں کو روکا اور اچھے تبدیلیاں لانے کے لیے کام کیا جس سے لوگ ان کے خلاف ہوگئے کیونکہ تبدیلیاں چاہے اچھی ہوں یا بری، لانے والے کو متنازع بنادیا جاتا ہے جبکہ جو حالات کو جوں کا توں رکھتا ہے، اسکے خلاف کوئی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہ بورڈ میں موجود کرپشن مافیا کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مافیا پر ہاتھ ڈالنے اور تبدیلیاں لانے کے نتیجے میں انکے میڈیا سمیت کئی حلقوں نے ان پر شدید تنقید کی اور انہیں متنازع بنادیا۔ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ کرکٹ گیندوں سے لیکر بڑے کنٹریکٹس میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک سیزن کے لیے آسٹریلیا سے کرکٹ گیندیں 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے2 کروڑ روپے کی گیندیں نان آفیشل ٹھیکیدار سے خریدی جاری ہیں جو انہیں دبئی سے کم قیمت پر اسمگل کرکے پاکستان لارہے ہیں جبکہ آفیشل ٹھیکیدار اس سے کم قیمت پر دینے کے لیے تیار ہے۔ اسکے برعکس، بھارتی بورڈ ایسی گیندیں صرف اہم سیریز کی تیاری میں استعمال کرتا ہے۔