معین علی ابھرتے ہوئے اسپنر ہیں،مستقبل میں باؤلنگ یونٹ کا اہم حصہ ہونگے،برطانوی کوچ

معین علی ابھرتے ہوئے اسپنر ہیں،مستقبل میں باؤلنگ یونٹ کا اہم حصہ ...


لندن (اے این این ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ پیٹر مورس نے معین علی کو ابھر کر سامنے والا اسپنر قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں انگلینڈ کی باؤلنگ یونٹ کا اہم حصہ ہونگے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں معین علی کو ایک بلے باز کی حثیثت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں معین علی میں ایک اسپنر بھی چھپا ہوا ہے جو باہر آنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ واحد طرز کی کرکٹ ہے جس میں بلے بازوں اور باؤلرز کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کا بھر پور موقعہ ملتا ہے۔

اوراسی لئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں معین علی نے اپنی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کی ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی