میرا کا اپنی تین فلموں کی آمدن والدہ کے نام سے بنائے جانیوالے ہسپتال کودینے کا اعلان
لاہور ( فلم رپورٹر ) فلمسٹار میرا نے بطورڈائریکٹراپنی تین فلموں کی آمدن اپنی والدہ کے نام سے بنائے جانیوالے ہسپتال کوچےئرٹی میں دینے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک غیرملکی فنانسر کی تین فلمیں ڈائریکٹ کرنے کامعاہدہ کیا جس کیلئے وہ آئندہ چند ماہ میں اپنے زیرتکمیل پراجیکٹس کی شوٹنگزمکمل کروانے کے بعد لوکیشنز فائنل کرنے کیلئے یورپ جائینگی جبکہ فلموں کی شوٹنگ کاآغاز آئندہ برس مارچ سے کیا جائے گا۔ کثیرسرمائے سے بنائی جانیوالی ان فلموں کواردوزبان میں بنایا جائے گا جبکہ اس فلم میں اداکارہ میرا کے علاوہ بھارت اورمڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فنکاروں کو بھی کاسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ جب اس سلسلہ میں اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیاتوانہوں نے ’’پاکستان‘‘کوبتایاکہ ہسپتال کی فنڈریزنگ کیلئے دنیا بھرمیں شوکرنے کا پلان تیارکرلیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں نے بطور ڈائریکٹراپنی تینوں فلموں کی آمدن بھی ہسپتال کوچےئرٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہمیں ہسپتال کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپوں کی ضرورت ہے۔ جس میں لوگوں نے پہلے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا تھا اوراب دوبارہ بھی ہم فنڈریزنگ مہم کا باقاعدگی سے آغاز کرینگے۔ اس سلسلہ میں نجی چینلز کے ساتھ مل کرخصوصی پروگرام ترتیب دیے جائینگ جن کے ذریعے فنڈز اکھٹے ہونگے جبکہ میں بیرون ممالک منعقدہ شوز میں بھی پرفارم کرونگی۔ اب یہی میری زندگی کامقصد ہے اوراس کوپورا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھوں گی۔