عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا
 عامر خان کی نئی فلم ”پی کے“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ”پی کے“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”پی کے“ کے پوسٹر میں اداکار منفرد اور پرکشش انداز میں دکھائی دے رہے ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ فلم میں اداکارعامرخان کی ہیروئن اداکار انوشکا شرما ہیں۔ فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی دے رہے ہیں۔ اس رومانوی کامیڈی فلم کے پروڈیوسر راج کمار ہیرانی اور عامر خان ہیں۔ فلم 18 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر