کامن ویلتھ گیمز مےڈلز ٹےبل پر انگلینڈسرفہرست ، آسٹریلیا کا دوسرا نمبر
گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) 2014 کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ 48 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے نویں روز بھی انگلش کھلاڑی چھائے رہے اور مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ اس طرح انگلینڈ 48 گولڈ، 49 سلور اور 43 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ آسٹریلیا 40 گولڈ، 40 سلور اور 44 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے، کینیڈا 30 گولڈ، 14 سلور اور 31 برانز میڈل کے ساتھ تیسرے، میزبان سکاٹ لینڈ 17 گولڈ، 14 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ چوتھے اور بھارت 13 گولڈ، 23 سلور اور 15 برانز میڈل کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔