ہم اپنی”سلطنت“ سے بھارتی فلموں کو کک آﺅٹ کردینگے،سیدنور

ہم اپنی”سلطنت“ سے بھارتی فلموں کو کک آﺅٹ کردینگے،سیدنور
ہم اپنی”سلطنت“ سے بھارتی فلموں کو کک آﺅٹ کردینگے،سیدنور

  

لاہور (فلم رپورٹر) ہم اپنی ”سلطنت“ سے بھارتی فلموں کو کک آﺅٹ کردینگے۔ان خیالات کا اظہار نامور ہدائتکار سید نور نے نئی پاکستانی فلم ”سلطنت“ کی کامیابی پر میٹروپول سینما میں کیک کاٹنے کی تقریب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری پہلے کی طرح اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو چکی ہے اس میں ابھی بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں ”سلطنت “نے عید پر ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لاکر اپنا فرض اداکردیا ہے اب دوسروں کو بھی اس کے نقش قدم پر چلناہوگا۔اداکار عرفان کھوسٹ نے کہاکہ ”سلطنت“ کی ملک گیر کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ ابھی بھی اچھی اور معیاری فلمیں بن سکتی ہیں ”سلطنت“ نے بھارتی اور انگلش فلموں کی اس یلغار میں جس طرح اپناتوازن برقرار رکھا میں اس پر اس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔قیصر ثناءاللہ نے کہاکہ ”سلطنت“ نے فلم انڈسٹری کا ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس طرح فیملیز اور فلم بین اس فلم کو دیکھنے جوق درجوق آرہے ہیں اس سے پہلے کبھی کسی فلم کے لیئے ایسا نہیں ہوا میں دوسرے پروڈیوسرزکو بھی کہوں گا کہ وہ ایسے حالات میں ڈگمگائیں نہ بلکہ آگے بڑھیں اس طرح کی فلمیں بناکر انڈسٹری کو سہارا دیں تاکہ ہم غیرملکی فلموں کو بھگا کر اپنی ثقافت کو پرموٹ کریں جس سے سٹوڈیوز آبادہوں اور سینما انڈسٹری کی بحالی بھی ہو جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔اس موقع پر فلم کی کامیابی پر کیک کاٹا گیا اس تقریب میں سید نور،عرفان کھوسٹ ہدائتکار سید فیصؒ بخاری،پرویز کلیم و دیگر میڈیااور شوبز سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے۔

مزید : کلچر