فن لینڈ میں جاری کار ریلی میں جیری ماٹی نے برتری حاصل کر لی

فن لینڈ میں جاری کار ریلی میں جیری ماٹی نے برتری حاصل کر لی

لندن (اے این این )فن لینڈ میں جاری کار ریلی میں جیری ماٹی نے برتری حاصل کر لی۔ریس کے دوران کار کی قلابازیوں نے مقابلے کو شائقین کیلئے مزید سنسنی خیز بنا دیا۔فِن لینڈ ریلی میں ڈرائیور جیری ماٹی کو اب تک برتری حاصل ہے ۔ تیرہ مرحلوں پر مشتمل ریس فِن لینڈ کے مشکل ٹریکس پر گزشتہ روز بھی جاری رہی ، گیارہویں سٹیج میں میزبان ملک کے جیری ماٹی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ دفاعی چیمپئن سبیسٹئن اوگیئر کامیابی حاصل نہ کر سکے ۔ تیز رفتاری اور آگے نکل جانے کے جوش نے ڈرائیورز کو حادثات کا شکار کر دیا ۔

کار کی قلابازی لگنے سے ایونٹ خطرے کی علامت ہو گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی