فلم ”بھویش جوشی“ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہوں، سدھارت ملہوترا

فلم ”بھویش جوشی“ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہوں، سدھارت ملہوترا

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا نے کہا ہے کہ وہ نئی فلم ”بھویش جوشی“ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ اداکار سدھارت ملہوترا جن کی فلم ”اک ویلن“ جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، فلم نے کئی کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اگلی فلم ”بھویش جوشی“ جس کی ہدایات موتوانی دے رہے ہیں، میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں تاہم انہیں فلم کی عکسبندی کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم کیلئے ہیروئن کا انتخاب باقی ہے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز دسمبر سے ہو جائیگا۔

مزید : کلچر


loading...