یورپ میں رواں سال جون کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں 4.5 فیصد کا اضافہ

یورپ میں رواں سال جون کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں 4.5 فیصد کا اضافہ

پیرس (اے پی پی) یورپ میں رواں سال جون کے دوران نئی کاروں کی فروخت میں 4.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف یورپین آٹو موبال مینو فیکچررز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپ میں لگاتار دسویں مہینے بھی نئی کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا اور جون کے دوران کاروں کی فروخت 12 لاکھ یونٹ رہی تاہم جرمنی میں جون کے دوران کاروں کی فروخت میں 1.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سپین میں کاروں کی فروخت میں 23.9 فیصد، اٹلی میں 3.8 فیصد اور فرا نس میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران کاروں کی طلب میں مجموعی طور پر 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس