ہانگ کانگ جا کر دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے، اداکارہ دیشا مکانی

ہانگ کانگ جا کر دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے، اداکارہ دیشا مکانی

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ ٹی وی کی اداکارہ دیشا مکانی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ جا کرا ن کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ”ترک مہتا کا الٹا چشمہ“ کے کردار سے مقبول بالی ووڈ ٹی وی کی اداکارہ دیشا مکانی کا کہنا ہے کہ انہیں ہانگ کانگ جا کر بے حد اچھا لگا وہ وہاں ڈزنی لینڈ گئیں جہاں وہ اپنے پسندیدہ کارٹون کردار میکی ماﺅس اور منی ماﺅس سے ملیں۔

اداکارہ نے کہا یہ ان کے پسندیدہ کارٹون کردار ہیں وہ بچپن سے کارٹون دیکھتی آ رہی ہیں یہاں آ کر ان کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے انہیں بے حد اچھا لگا ہے۔ انہوں نے ان کارٹون کرداروں کے ساتھ ڈزنی لینڈ میںخصوصی رقص بھی کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید : کلچر