چین سے خریدے گئے انجنوں کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے خریدے گئے انجنوں کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 کراچی(اکنامک رپورٹر)چین سے خریدے گئے انجنوں کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ،ددوسری کھیپ میں 20 انجن بحری جہاز کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد 2 سے 3 روز میں انجن محکمہ ریلوے کے حوالے کر دئیے جائیں گے ۔ حکام کے مطابق چین سے لائے گئے 20 میں سے 8 انجنوں کو بحفاظت جہاز سے پٹری پر اتار لیا گیا ہے ۔

مزید : کامرس