چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو آسان نہیں لیں گے،السٹر کک

چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو آسان نہیں لیں گے،السٹر کک

مانچسٹر (اے این این) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان السٹر کک نے کہاہے کہ چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو آسان نہیں لیا جائے گا ۔ امید ہے کہ کھلاڑی تیسرے ٹیسٹ میچ جیسی کارکردگی اس ٹیسٹ میچ میں بھی دہرائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوااور اس وقت ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی شاندار ہے اور کھلاڑی چوتھے ٹیسٹ میچ میں کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں اور مہمان ٹیم کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری اپنے نام کریں گے ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 7 اگست سے شروع ہوگا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر تین بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 11 بجے شروع ہوگا ۔ سیریز کا 5 اور آخری ٹیسٹ میچ 15 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 اگست، دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست، تیسرا ایک روزہ میچ 30 اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2 ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5 واں ایک روزہ میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20 میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی