جیمز اینڈرسن اور جڈیجا نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی،آئی سی سی

جیمز اینڈرسن اور جڈیجا نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی،آئی سی سی

سڈنی(اے این این) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہاہے کہ انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن اور بھارتی آل رانڈر روندرا جڈیجا نے اس کے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نے انگلش بولر جیمز اینڈرسن پر بھارتی آل رانڈر روندرا جڈیجا کو پہلے ٹیسٹ کے دوران گالی اور دھکا دینے پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر ٹرینٹ بریج ٹیسٹ کے دوسرے دن اس وقت پیش آیا تھا جب دونوں ٹیمیں کھانے کے لیے میدان سے باہر جا رہی تھیں۔ اگر جیمز اینڈرسن پر جرم ثابت ہو جاتا تو ان پر چار ٹیسٹ میچوں کی پابندی عائد ہو سکتی تھی۔ آسٹریلیا میں موجود عدالتی کمشنر گورڈن لیوس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چھ گھنٹوں کی سماعت کے بعد اینڈرسن اور جڈیجا کو بری کر دیا۔ عدالتی کمشنر نے اس واقعے کی سماعت کے دوران بھارت اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے بیانات سنے اور وکلا نے ان پر جرح کی۔ عدالتی کمشنر کے اس فیصلے کے بعد جیمز اینڈرسن سات اگست سے اوول میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی