قابلیت سے بڑھ کر عزت حاصل ہوئی ہے، شاہ رخ خان

قابلیت سے بڑھ کر عزت حاصل ہوئی ہے، شاہ رخ خان

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں قابلیت سے بڑھ کر عزت حاصل ہوئی ہے۔ اداکار شاہ رخ خان جن کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ 25 سال سے فلم انڈسٹری کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، آغاز میں انہیں پیسہ، دولت، شہرت، ایوارڈ کی تمنا تھی یہ سب انہیں ملا بلکہ ان کی قابلیت سے بڑھ کر ان کو عزت ملی ہے اب انہیں مداحوں کے چہرے پر مسکان بکھیرنے کا وقت آ گیا ہے انہیں عزت دینے کا وقت آ گیا ہے اس لئے وہ مداحوں کیلئے جلد ٹی وی شو ”دی گوٹ ٹیلنٹ ورلڈ انٹیج“ کی میزبانی کریں گے ۔ وہ اس شو کی عکسبندی محنت اور نئے جوش سے کروا رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ جب آپ یہ محسوس کر لیں کہ آپ ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں تو آپ میں سب کمیاں پوری ہو گئیں تو آپ کا سیکھنے کا عمل ختم ہو جاتا ہے وہ جب بھی کسی سیٹ پر جاتے ہیں آغاز میں نروس ہوتے ہیں اور خود کو نیا ہی محسوس کرتے ہیں اورہر دن کے ساتھ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں یہی ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔ یہ شو جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔

مزید : کلچر


loading...