بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے کونال کھیمو سے منگنی کر لی

بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے کونال کھیمو سے منگنی کر لی
بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے کونال کھیمو سے منگنی کر لی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سوہا علی خان نے بالاخر کونال کھیمو سے منگنی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان جن کی گزشتہ پانچ سالوں سے اداکار کونال کھیمو کے ساتھ قربتیں ہیں، نے بالآخر اداکار سے منگنی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار نے اداکارہ کے ساتھ پیرس میں سیاحت کے موقع پر انہیں شادی کی پیشکش کی اور انہیں خوبصورت انگوٹھی پہنائی جو پہنے ہوئے آج کل وہ میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں اور ہر وقت مسکراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ اداکار انہیں ایسے شادی کی پیشکش کرینگے۔ انہیں ان کا یہ ہٹ کر انداز اچھا لگا۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کی شادی کی تاریخ کا فیصلہ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور وہی شادی کے انتظامات کریں گی تاہم جلد ہی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان ہو جائے گا۔

مزید : کلچر