یو اے ای کی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی،عاقب جاوید

یو اے ای کی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی،عاقب جاوید


دبئی (اے این این )متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہاکہ ہے کہ 2015کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنا یو اے ای کے کھلاڑیوں کا خواب ہے ۔ امید ہے کہ کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دیکھائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کی وجہ سے ہمیں نیوزی لینڈ کے موسمی حالات میں ایڈجسٹ ہونے کا موقعہ ملا ہے اور کھلاڑیوں کے تجربہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے کھیل میں بھی بہتری آئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میچز کھیلنے سے ان کی ٹیم کو بھر پور فائدہ ہوگا اور کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ تیاری میں بھی مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ18 سال بعد یو اے ای کی ٹیم ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر آئے گی اور انہیں پوری امید ہے کہ کھلاڑی ان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ کریں گے ۔

خیال رہے کہ 2012میں عاقب جاوید کو یو اے ای کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔ عاقب جاوید نے 22 ٹیسٹ اور 163ایک روزہ میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی