پاکستان سیاسی تصادم کو برداشت نہیں کرسکتا ‘ ایس ایم منیر

پاکستان سیاسی تصادم کو برداشت نہیں کرسکتا ‘ ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)تاجررہنما ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے لہذا کسی بھی سیاسی تصادم کو پاکستان برداشت نہیں کرسکتا ہے ،ملک کودرپیش چیلنجوں اور مشکلات کوپیش نظررکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کواپنے سیاسی جلسوں،دھرنوں کو فوری طورپربندکردینا چاہیے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنی جانب سے ممتاز صنعتکاربشیرجان محمد ،سینٹرعبدالحسیب خان،سرداریاسین ملک،میاں زاہد حسین اور خالدتواب کے اعزازمیں رکھی گئی عید ملن کے موقع پرکہی اس موقع پرعارف حبیب،ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر شوکت احمد نے بھی اظہارخیال کیا جبکہ مناظراے ناصر،سلطان چاولہ، یحییٰ پولانی،زبیر طفیل ،گلزارفیروز،ملک خدابخش،عبدالسمیع خان،اختیار بیگ، منیرسلطان،فرخ مظہر،راشد احمد صدیقی، داود عثمان جھکورا، نوراحمدخان،دلاورآغا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اورانکی ٹیم ایمانداری کے ساتھ دن رات ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہے اور بہت جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے تاجروصنعتکاربردری ،ملکی برآمدات میں حائل رکاوٹوں پربات کرونگاتاکہ برآمدی سرگرمیوں کومزید فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ ٹیم اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے اسی لیے انتخابات سے قبل موجودہ ٹیم کی بھرپورحمایت جاری رہے گی ۔بشیر جان محمد نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں تاجربرادری کے بہت سارے مطالبا ت کونظراندازکردیا گیا ہے،ایف پی سی سی آئی ریسرچ کی جانب فیکی کے طرزپر اپنی توجہ مبذول کرتے ہوئے حکومتی عہدیداران اور اداروں کو فیکس اینڈفیگر فراہم کرتے ہوئے اپنے مطالبات تسلیم کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوانوں میں تاجربرادری کی آواز اتنی بلند نہیں ہے جتنی ہونے چاہیے لہذا تاجربرادری آپس کے تعلقات میںبہتری پیدا کرے اور ایس ایم منیر کی لیڈر شپ صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھائے۔
سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ ملکی تعمیروترقی کے لیے خواتین بزنس وومن کونظراندازنہیں کرنا چاہیے اور انہیں بھرپورمواقع فراہم کرنے چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام سہولیات فراہم کرنا ہے معیشت کی بحالی کاکام تاجروصنعتکاربرادری کی ذمہ داری ہے لہذا وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان ماضی میں کی جانے والی لوٹ مار کرنے والوں کااحتساب کرے اور فیڈریشن میںرات گئے جاری سرگرمیوں کی بجائے حقیقی تجارتی وکاروباری سرگرمیوں سے وابستہ خواتین بزنس وومن سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر شوکت احمد نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت نے اخراجات پر قابوپانے کے لیے اپنے سفری اخراجات میں ملنے والی رقم لینے سے انکار کردیا ہے جبکہ عنقریب ایف پی سی سی آئی کی زیرتعمیراسلام آباد عمارت میں کی جانے والی لوٹ مار میں ملوث بڑے بڑے پردانشینوں کے نام سب کے سامنے پیش کردئیے جائینگے۔اس موقع پر خالدتواب نے کہا کہ ملک میں بجلی ،گیس اورانفرااسٹرکچر کا بحران ہے ،ملک میں سرمایہ کاری اورصنعتکاری کے لیے حکومت کا ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے ۔

مزید :

کامرس -