میرا نے سٹیج ڈرامے میں کام کرکے اپنی اور سٹیج کی لاج رکھ لی،قیصر ثناءاللہ
لاہور (فلم رپورٹر)پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فلمسٹار میرا نے سٹیج ڈرامے میں کام کرکے اپنی اور اسٹیج کی لاج رکھ لی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کو تماثیل تھیٹر میں عید کے خصوصی ڈرامے ”ویلکم میرا“ کے لیئے راجہ شہزاد قمر اور قیصر ثناءاللہ نے بھاری معاوضے پر کاسٹ کیا تھاجو میرا نے ایڈوانس میں لے لیا تھا۔اس بارے میں افواہیں گرم تھیں کہ میرا عید سے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہوجائینگی اور سٹیج پر پرفارم نہیں کرینگی مگر خلاف توقع میرا نے سٹیج پر کام کرکے ان خبروں کی نفی کردی۔ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثنا ءا للہ نے بتایا کہ میرا کی سٹیج آمد کی وجہ سے اس ڈرامے کے دونوں شوزہاﺅس فل جارہے ہیں اور شائقین کی کثیر تعداد اس کی ایڈوانس بکنگ کروارہی ہے۔میرا کے اسٹیج پر کام کرنے سے دیگر اداکاراﺅں کا حوصلہ بڑھا ہے اور انہوں نے بھی سٹیج پر کام کرنے کے لیئے پر تولنے شروع کردئیے ہیں۔جبکہ میراکا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس ڈرامے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور اس سے اگلے ڈراموں میں بھی کام کرینگی۔