مائیکرو سافٹ کارپوریشن انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے کوائف امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیدے ‘امریکی عدالت
البانے(اے پی پی) نیو یارک کی ایک عدالت نے ” مائیکرو سافٹ کارپوریشن “ کو حکم دیا ہے کہ کمپنی کے ڈبلن کے سرورز میں محفوظ انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے کوائف امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے دے ۔ اس سے پہلے امریکا کے پراسیکیوٹر جنرل آفس نے ” مائیکر وسافٹ “ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ منشیات کے پھیلاﺅکی مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں الیکٹرونک نوٹس اس کے حوالے کریں۔ اس سلسلے میں عدالت نے کہاکہ یہ اہم نہیں ہے کہ کوائف کہاں پر محفوظ ہیں۔ حکومت کی دلچسپی کی اطلاعات دی جانی چاہئیں۔ اس ضمن میں امریکا کی ٹیکنالوجی سے وابستہ معروف کمپنیوں نے ” مائیکرو سافٹ “ کا ساتھ دیا۔ کمپنیوں کا موقف ہے کہ نجی کوائف دیے جانے سے صارفین کی کثیر تعداد اس کے استعمال کو بند کر دیں گی۔