چپ میکر کمپنی ایس کے ہینکس کے منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران30فیصد کمی گئی

چپ میکر کمپنی ایس کے ہینکس کے منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے ...

سیول(اے پی پی) جنوبی کورین چپ میکر کمپنی ایس کے ہینکس کے منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران30فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایس کے ہینکس کے حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران خالص منافع 658 ملین ڈالر رہا جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 29فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مصنوعات کی فروخت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اورکل آمدنی39کھرب20 ارب وون رہی تاہم میموری چپس کی فروخت میں5فیصد کمی ہوئی جو خالص منافع میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ ایس کے ہینکس دنیا کی دوسری بڑی چپ میکر کمپنی ہے۔ کمپنی حکام نے رواں سال کے اختتام تک میموری چپس کی فروخت میں اضافے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

مزید : کامرس