سٹینفورڈویمنز ٹینس ٹونامنٹ سرینا ولیمز اور اینلیق کربر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سٹینفورڈویمنز ٹینس ٹونامنٹ سرینا ولیمز اور اینلیق کربر سیمی فائنل میں پہنچ ...

                                  سٹینفورڈ(سپورٹس ڈیسک)سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر نے سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ آندریا پیٹکووچ اور وارورا لیپچینکو نے بھی فائنل فور تک رسائی حاصل کر لی۔ سات مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپئن وینس ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے سربیا کی اینا ایوانووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تھرڈ سیڈ جرمنی کی اینجلیق کربر نے سپین کی گیبرائن بلانکو کو بآسانی 6-2 اور 6-1 سے ہرایا۔ تیسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی ہی کی آندریا پیٹکووچ نے امریکا کی وینس ولیمز کو 6-1 ، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کی وارورا لیپچینکو نے ہم وطن حریف وکیری کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دی۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی