سری لنکا سےاچھی سیریز کی توقع ہے مصباح الحق

سری لنکا سےاچھی سیریز کی توقع ہے مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سری لنکا سے سیریزاہم ہے ، ہماری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اس سے پہلے یہ سیریز ہمارے لئے انتہائی اہم ہے، اگلے چھ ماہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہت اہم ہیں ، جبکہ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا سے اچھی سیریز کی توقع ہے ، تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہے ، ورلڈ کپ میں کپتان بننے کا نہیں سوچا ، کل کا کسی کو علم نہیں کہ کیا ہوگا ، سری لنکا اور پاکستان کے کھلاڑی ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں ، سعید اجمل اور جنید خان کی سری لنکا کیخلاف کارکردگی شاندار رہی ہے ۔ سری لنکا روانگی سے قبل کراچی میڈ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہ کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بہت بہتر ہے ہماری ٹیسٹ لائن اپ اچھی ہے سرفراز کی شمولیت سے بیٹنگ میںمزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی کمزوریوں کو اچھی طرح جانتی ہیں ہمارے پاس ٹاپ ٹین باﺅلر ہیں جنید خان ایک اچھا باﺅلر ہے اس کے علاوہ سعید اجمل کی کارکردگی بھی سری لنکا کیخلاف شاندار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی بہتر پرفارمنس دے تو دوسری ٹیم پر پریشر بڑھتا ہے اس وقت پوری ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہے میچ جیتنے کیلئے ایک یا دو کھلاڑی نہیں پوری ٹیم کو ہدف بنانا ہوتا سری لنکا کیخلاف سیریز میں اچھے مقابلے کی توقع ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی سوچ کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں کبھی بھی ورلڈ کپ 2015ءکیلئے کپتان بارے نہیں سوچا کہ میں ہوں گا یا نہیں مگر مستقبل کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں کہ کیا ہوجائے جو آج ہے ہوسکتا ہے کل نہ ہو مگربہتری کی امید رکھی جانی چاہیے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک سری لنکا سیریز پی سی بی کی کوششوں کا نتیجہ ہے یہ سیریز دونوں ملکوں کیلئے ورلڈ کپ سے پہلے بہترین ثابت ہوگی ۔ دریں اثناء قومی کوچ وقار یونس نے کہا کہ ہمارا مین ٹارگٹ اگلا ورلڈ کپ ہے اور ہم اس کی تیاریاں کررہے ہیں اس سے قبل سیریز کو ہلکا نہیں لیا جائے گا اس کی بھی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد قوم کو بہتری نظر آئے گی اگلے چھ ماہ پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔