برازیل کے مرکزی بینک کا افراط زر کے دباﺅ کے باوجود شرح سود11فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان

برازیل کے مرکزی بینک کا افراط زر کے دباﺅ کے باوجود شرح سود11فیصد پر مستحکم ...

ساﺅپاﺅلو(اے پی پی) برازیل کے مرکزی بینک نے افراط زر کے دباﺅ کے باوجود شرح سود11فیصد کی سطح پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برازیل کے مرکزی بینک کے مانیٹری پالیسی کمیشن نے شرح سود کومستحکم رکھنے کا فیصلہ دو روزہ اجلاس میں کیا ۔ کمیشن کے مطابق شرح سود میں میکرو اکنامک صورتحال کے جائزہ اورافراط زر کے تناظر میں کمی بیشی نہیں کی گئی ۔

ساﺅ پاﺅلو یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اکنامکس کے ماہر اقتصادیات مینوئل اینریکوئز کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک مشکل صورتحال سے دو چارہے اور سست روی کی شکار شرح نمو اور افراط زر سے نمٹنے کی پالیسی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل کا مرکزی بینک افراط زر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اورآئندہ مہینوں میں ملک میں افراط زر میںکمی کا امکان ہے۔

مزید : کامرس


loading...