میکسیکو کے ایوان بالا نے توانائی کے نئے قانونی مسودے کی منظوری دیدی
میکسیکوسٹی (اے پی پی) میکسیکو میں ایوان بالا نے توانائی کے نئے قانونی مسودے کی منظوری دیدی ہے جس سے ملک میں توانائی کے شعبہ میں مقابلے میں فضاءپیدا ہوگی اور شہریوں کو سستی بجلی دستیاب ہوسکے گی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی سینیٹ میں توانائی کے حوالے سے نئے قانون کے حق میں 88 اور مخالفت میں 26 ووٹ ڈالے گئے ۔ نئے قانون کے تحت ملک میں نجی شعبہ کو بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا جس میں توانائی کے شعبہ میں مقابلہ کی فضا پیدا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق قانونی مسودہ ایوان زیریں سے منظوری کے بعد صدر انریک پینا نیتو کو بھیجا جائے گا اور صدر کے دستخط کے بعد اسے قانون کی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔