جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی میانمر میں موبائل فون سروس کی بہتری کےلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

جاپانی کمپنی کے ڈی ڈی آئی میانمر میں موبائل فون سروس کی بہتری کےلئے دو ارب ...

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ڈی ڈی آئی میانمر میں موبائل فون سروس کی بہتری کےلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جمعرات کو کے ڈی ڈی آئی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمرمیں وائرلیس نیٹ ورک میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےلئے تجارتی گروپ سومیٹومو کے ساتھ معاہدے کےلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے تحت میانمر پوٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشنز کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق جاپان کی موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی میانمر میں 10 سال کے دوران 200 ارب ین کی سرمایہ کاری کرے گی۔

 اور اس دوران6 کروڑ50لاکھ آبادی کے حامل ملک میں موبائل فون سروس فراہم اورنیٹ ورک کومزید بہتر بنایا جائے گا جہاں صرف 10 فیصد شہریوں کو ہی موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔       

مزید : کامرس