آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرینگی

آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں پرفارم ...
 آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں پرفارم کرینگی

  

گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی شہرہ آفاق گلوکارہ کائیلی مینوگ کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ 23 جولائی کو سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز آج کو ختم ہوں گے جس کی اختتامی تقریب میں آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ پرفارم کریں گی۔ اس موقع پر برطانوی معروف گلوکارہ کینڈی لولو کے علاوہ سکاٹش پاپ بینڈ ڈیکون بلیو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ واضح رہے کہ کائیلی مینوگ کی پرفارمنس میں 2018 میں آسٹریلین علاقے گولڈ کوسٹ میں اس میگا ایونٹ کی منتقلی کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی