عملے کی ملی بھگت ۔لاریکس کالونیوں میں غیر قانونی تعمیرات

عملے کی ملی بھگت ۔لاریکس کالونیوں میں غیر قانونی تعمیرات ...

                           لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے کے ریٹائرڈ افسروں کی ہاﺅسنگ سوسائٹی لاریکس کالونیوں میں بلڈنگ بائے لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں مکانات اوردکانیں تعمیر کرنے کا انکشاف ہوا ہے یہ عمارتیں عملے کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیر کی گئی ہیں ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے ریٹائرڈ افسروں کے لئے ہاﺅسنگ سوسائٹی بنائی گئیں جس کا قیام 1982میں ہوا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بعض کرپٹ عناصر نے ان ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں پنجے جما لئے جس کے باعث جگہ جگہ بلڈنگ بائے لاز کی خلاف ورزی سرعام کی جارہی ہے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے افسروں کی سوسائٹی غازی آباد لاریکس کالونی ، شاہدرہ لاریکس کالونی ،شاہدرہ ایکسٹینشن، لاریکس کالونی جی ایس ون ،ٹو گڑھی شاہو،ایم ای ٹی ون اور ٹو مغلپورہ میں 800 ایسی عمارتیں ہیں جہاں بلڈنگ بائے لاز کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور یہ خلاف ورزی مقامی افراد نے لاریکس سوسائٹی کے عملے اور انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے کی ہے ۔حتیٰ کہ مکانات کی تعمیر کے دوران نقشہ کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا جبکہ رہائش والے مقامات پر دکانیں تعمیر کی گئی ہیں اور قواعدو ضوابط کو ہوا میں اڑاتے ہوئے مارکیٹیں اور تہیہ خانے تعمیر کرلئے گئے ہیں اور متعلقہ حکام نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1