اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی ادارے اور مسلم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،ثروت اعجاز قادری
لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثر وت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری منزل دنیاوی غرض وغائیت نہیں اسلام کا پرچار کرنا اور ملک کی سلامتی ہے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتے عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہینگے،انہوں نے کہا کہ غزہ کو بیروت بنایا جارہا ہے اسرائیل کے ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی ہے بین الاقوامی ادارے اور مسلم ممالک کی خاموشی پہاڑ توڑے لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے ،فلسطین کے مسلمانوں پر یہود ونصایٰ ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں مسلم حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں ،مسلم حکمرانوں نے فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز بلند نہیں کی تو تاریخ انہیں معاف نہیں کریگی ،#