عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرسطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں میاں عرفان دولتانہ

عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرسطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں میاں عرفان ...

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک بھرکے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرسطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اقتدار امیںآنے کے بعدسابق حکومت کے چھوڑ ہوئے مسائل حل کرنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں توانائی کے بحران پر قابوپاناسرفہرست ہے ،نندی پورپراجیکٹ کے علاوہ کئی دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی حکومت پر تنقید بلا جوازہے ،اپوزیشن ہر اچھے کی مخالفت کرتی ہے اور خود کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہے ،اپوزیشن روایتی سیاست کرکے عوام کو گمراہ کرناچاہتی ہے ، منشتر اپوزیشن سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ،تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی اپنی ڈفلی اٹھائے ہوئے ہیں اوراپنااپنا گاناگارہی ہیں ،کوئی اپوزیشن جماعت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ،ان تمام اپوزیشن جماعتوں کا کام اپنی سیاست چمکانا ہے ان کاعوام مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1