حکومت اپوزیشن کا احتجاج کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرے،ثمینہ گھرکی

حکومت اپوزیشن کا احتجاج کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرے،ثمینہ گھرکی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ جمہوری دور حکومتوں میں اپوزیشن جلسے جلوس اور احتجاج کیا کرتی ہیں اور ےہ پر امن احتجاج اپوزےشن کا حق ہو تا ہے حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور اپوزیشن کے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی بجائے ان سے بات چیت کے راستے کو اپنانا چاہئے تاریخ گواہ ہے کہ پےپلز پارٹی کے دور حکومت مےں بھی احتجاج ہوتے رہے ہیں اور خود مسلم لےگ( ن) کے لیڈرز بھی عوامی مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں لیکن ہم نے کسی کے خلاف بھی طاقت کا استعمال نہیں کیا اور بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالا کیونکہ ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے کہ جس کا بات چیت سے حل نہ نکلتا ہو ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہی حکومت کا پتہ چلتا ہے کہ اس میں بحرانوں سے نمٹنے کے لئے کتنی سوجھ بوجھ ہے سیاست برداشت کا دوسرا نام ہے اور حکومت کی برداشت کی کوئی حد نہیں ہوتی وہ لا محدود ہونی چاہیے تب ہی وہ حکومت کر سکتی ہے اگر حکومت اپوزیشن سے گھبرا کر غلطیوں پر غلطیاں کرے گی تو اس طرح سے وہ اپنا ہی نقصان کرے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1