تفریح گاہوں پر نرخوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے،میاں ایوب

تفریح گاہوں پر نرخوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے،میاں ایوب


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران نہ تو عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کر سکے ہیں اور نہ ہی عید کے پر مسرت موقع پر عوام کی ناجائز منافع خوروں سے جان چھڑا سکے ہیں عید کے موقع پر تفریح گاہوں پر بھی عوام کو لوٹا جا تا رہا جبکہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں نے بھی عوام سے خوب عیدی وصول کی لیکن حکومت نام کی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آئی اس لئے عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ ہر محاذ پر حکمران مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکے ہیں کھوکھلے نعرے لگا کر حکومت میں آنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔ میاں محمد ایوب نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آنے والی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ہی پیدا کردہ مسائل میں الجھی ہوئی ہے اور حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے جبکہ حکمران عوام کو مہنگائی کے تحفے دینے میں مصروف ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنی پالیسوں کو درست کریں اسی میں حکومت کی بہتری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1