ریلوے پولیس بین الصوبائی نوسر باز اور جعلساز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے بین الصوبائی نو سر باز اور جعلساز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے چند روز قبل ریلوے کے ایک ملازم کو بحال کرانے کے لئے جعلی ایم پی اے بن کرریلوے کے ریلوے کے اعلیٰ افسرکو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملزم محمد فیاض نے جعلی ایم پی اے بن کر اعلیٰ افسر رےلوے سے فون پر ملاقات کا وقت لیا اور وہاں جا کر ایک سابقہ بکنگ کلرک غلام مصطفٰے جسے کرپشن /فراڈکا الزام ثابت ہونے پر عدالت سے سزا یابی کے بعد نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ اُس کو بحال کروانے کے لئے دباﺅ ڈالا۔اعلیٰ افسر کے انکار پر بعد ازاں اُسے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اُس کے خلاف اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ تھانہ میں مقدمہ درج کیا۔ آئی جی ریلوے کی ہداےت پر ریلوے پولیس کے ایس ایس پی لاہور شارق جمال نے ملزم کی گرفتار ی کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے سات روز میں اُس کو قصور سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف دےگر مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے ساتھی سابقہ بکنگ کلرک ریلوے غلام مصطفٰیٰ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اےس اےس پی ریلوے لاہور نے ملزم کو گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر مشتاق علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔